ETV Bharat / state

Torture of Two Women in Bengal منی پور کے بعد بنگال میں قبائلی خواتین کو غلاظت کھلائی گئی، مار پیٹ کرکے گاؤں سے نکالا گیا - بنگال میں خواتین کو مار پیٹ کرکے گاؤں سے نکالا گیا

مغربی بردوان کے انڈائل میں توہم پرستی کے ایک معاملے میں دو قبائلی خواتین کو ڈائن بتا کر ان کے ساتھ ہولناک تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں ایک قبائلی خاتون اور اس کی بیٹی کو زبردستی پاخانہ کھلایا گیا، بعد ازاں تشدد کر کے انہیں گاؤں سے نکال دیا گیا۔ مکمل خبر پڑھیں...

west bengal witnesses brutal torture of two women

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 7:58 AM IST

درگاپور: منی پور میں دو خواتین پر وحشیانہ تشدد کے ویڈیو کی ملک بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ ادھر مغربی بنگال کے مغربی بردوان میں دو قبائلی خواتین پر بہیمانہ مظالم کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق ان خواتین کو چڑیل ڈائن قرار دے کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس معاملے میں ایک بوڑھی خاتون جس کی عمر 60 سال بتائی جاتی ہے اور اس کی بیٹی پر تشدد کیا گیا۔ الزام ہے کہ ان دونوں خواتین کو زبردستی پیشاب پاخانہ کھانے پر مجبور کیا گیا۔ بھارت جکات ماجھی پرگنہ محل کی مدد سے یہ خاتون جمعرات کو انصاف کی فریاد کرنے کے لیے فرید پور تھانے پہنچی۔ پولیس نے اس معاملے میں قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جادو ٹونے کے الزام میں تشدد

پولیس تھانے میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق درگاپور کے فرید پور تھانہ علاقے کی رہنے والی سرسوتی باوری کو علاقے میں گنین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے تھانہ انڈال کے قبائلی علاقے کے کچھ لوگوں کو بتایا کہ ان کے گاؤں میں ایک 'چڑیل' ہے۔ اس کے بعد 60 سالہ قبائلی خاتون اور اس کی بیٹی کو چڑیل بتا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: Manipur Women Paraded خواتین کی برہنہ پریڈ، اجتماعی جنسی زیادتی، قتل و غارت گری، جانیے پورا واقعہ

ماں بیٹی پر وحشیانہ تشدد

عمر رسیدہ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے سر کے بال اور بدن کی کھال کو بلیڈ سے کاٹنے کے بعد اسے پیٹ کے بل لٹا دیا گیا، اس کی ناک پکڑی گئی اور انہیں پیشاب پاخانہ کھلایا گیا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ تشدد کرنے والوں نے انہیں نیم برہنہ کر کے زہریلے کانٹوں پر بیٹھنے پر مجبور کیا۔ مبینہ طور پر انہیں وحشیانہ جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان سے 20 ہزار روپے لیے گئے اور انہیں گاؤں سے باہر نکال دیا گیا۔

انڈال پولیس اسٹیشن میں شکایت

اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد قبیلے کی ایک تنظیم بھارت جکات پرگنہ محل کے ذمہ دار نے دونوں خواتین کو بچایا۔ جمعرات کو جب خاتون اور اس کی بیٹی پہلی بار فرید پور تھانے میں شکایت درج کرانے گئی تو پولس نے کہا کہ چونکہ وہ انڈال تھانے میں رہتی ہیں، اس لیے وہیں شکایت درج کرائیں۔ قبائلی خاتون نے درگاپور فرید پور بلاک کے بی ڈی او سے تحریری شکایت درج کرائی اور انڈال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ معمر خاتون نے اپنی آپ بیتی بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں ڈائن کہا اور مجھے اور میری بیٹی کو مارا۔ اوپر ہمیں زبردستی پاخانہ کھلایا گیا۔ انہوں نے مجھے مارا یہاں تک کہ میں بیہوش ہو گئی۔ مجھ سے 20 ہزار روپے چھین لیے۔ میں چاہتی ہوں کہ انہیں سخت سزا ملے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.