مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے صنعتی خطہ درگاپور تھانہ کے تحت قاضیر علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے پولیس نے ایک افغان شہری کی خون سے لت پت لاش برآمد کی۔Afghanistan citizen Found Dead in his flat in Durgapur فلیٹ سے کابلی والے کی لاش کی برآمدگی کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔اس کی طلاع پا کر ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے دوسرے شہری بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ مقتول کے دوستوں جو افغان شہری ہیں نے اس کی اطلاع دی۔
پولیس نے کہا کہ مقتول کے دوست اس سے ملنے کے لئے یہاں آئے تھے۔تالہ لگا ہوا دیکھ حیران رہ گئے۔کئی مرتبہ فون بھی کیا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
پولیس نے مزید کہا کہ مقتول کی شناخت اعظم جان کے طور پر ہوئی ہے۔وہ سود کا دھندہ کرتا تھا۔اس کے ایک گھر میں کھانہ پکانے والی ملازمہ کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔پولیس کو اس پر شبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Teacher Recruitment Case: کلکتہ ہائی کورٹ نے ٹیچر بھرتی معاملے میں سی بی آئی کی تحقیقات کے حکم کو باقی رکھا
دیگر افغان شہریوں نے بھی ملازمہ پر شک ظاہر کیا اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تمام لوگوں نے تحریری طور پر پولیس سے اس معاملے کی سنجیدگی سے تفتیش کا مطالبہ کیا۔ان کاکہناتھا کہ ہم لوگوں کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔وہ سود چلانے کاکاروبارکرتے ہیں۔ہم پیسہ سود پر دیتی ہیں اور واپس لیتے ہیں۔اس سے زیادہ ہمارا کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔