ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Letter to Mamata Banerjee: ادھیر رنجن چودھری کا ممتا بنرجی کو مکتوب - وزیر پارتھو چٹرجی کو وزارت کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ

کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے ممتا بنرجی کو لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ 'بہتر یہ ہوتا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی بدعنوانی کے الزام میں ملوث اپنے وزیر کو کابینہ سے الگ تھلگ کر دیتیں۔'

ایم پی ادھیر رنجن چودھری کا ممتا بنرجی کو مکتوب

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 9:06 PM IST

کولکاتا: مرشد آباد ضلع کے بہرام پور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کو کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Adhir Ranjan Chowdhury Writes Letter to CM Mamata Banerjee مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ 'وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بیان بازی کرنے کے بجائے کارروائی پر عملدر آمد کرنا چاہیے۔‘

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے مزید کہا کہ 'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو لگتا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف بیان بازی کرکے لوگوں کی توجہ اس جانب ہٹانے میں وہ کامیاب ہوگئیں ہیں۔ لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔ Adhir Ranjan Letter to Mamata Banerjee بلکہ بہتر یہ ہوتا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی بدعنوانی کے الزام میں ملوث اپنے وزیر کو کابینہ سے الگ تھلگ کر دیتی۔‘‘

رکن پارلیمان کا مزید کہنا ہے کہ ’’ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنماؤں کے کسی نہ کسی معاملے میں ملوث رہنے کی اطلاع موصول ہوتی رہی ہے اور اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہوا۔‘‘ دوسری جانب ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نذرمنچ میں سرکاری تقریب کے دوران کہا تھا کہ وہ کبھی بھی کرپشن کی حمایت نہیں کرتی ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اگر بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے کے بعد ان کے رہنما کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں: Bengal SSC Scam: وزیر پارتھو چٹرجی کی جائیداد کے انکشافات کا سلسلہ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.