کولکاتا: مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ وہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے مختلف گمراہ کن مہم چلائی جا رہی ہے۔ ان سب کے پیچھے ابھیشیک بنرجی ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمان اور سینئر رہنما نے کہا کہ آج مغربی بنگال کی عوام یہ جاننے کے لیے بے چین ہے کہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر کون فائذ ہے۔ وزیراعلیٰ کے عہدے پر کون کام کر رہا ہے۔ ممتابنرجی اگر وزیراعلیٰ ہیں تو ابھیشیک بنرجی فیصلہ کرنے والے کون ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بنگال کا وزیر اعلیٰ کون ہے؟ ممتا یا ابھیشیک؟ بنگال کے لوگ اس بنیادی سوال کا جواب جاننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مغربی بنگال کی حکومت پر عوام کے روپے پر پکنک منانے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے ابھیشیک بنرجی سے سوال کیا ہے کہ آپ کون ہیں جس پر حکومت اتنی رقم خرچ کر رہی ہے۔ ادھیر رنجن چودھری نے یہ بھی کہاکہ سرکاری ٹیکس خرچ ہو رہا ہے۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری نوبو جوار مہم کے نام پر ضلع ضلع گھوم کر لاکھوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ وہ پیسہ کس کا ہے اور کہاں سے آ رہا ہے۔ عوام کو اس سلسلے میں جواب چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:Abhishek Banerjee ابھیشیک بنرجی کی عبدالکریم چودھری کولے کر پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو ہدایت
پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ریاست میں سیاسی تشدد اور ترنمول کانگریس میں گروہ بندی کا مسئلہ اٹھایا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی سیاسی پارٹی کا کارکن مارا جائے۔ ہر ایک کی فیملی ہوتی ہے۔ کسی کو کچھ ہونے پر ان کی فیملی کہاں جائے گی۔ ہر کسی کو سیاست کرنے کا حق ہے۔