ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں شدت پسندانہ حملے کے پیچھے چین کا ہاتھ' - مغربی بنگال کے صدر ادھیر رنجن چودھری

کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے چین پر جموں و کشمیر میں شدت پسندانہ حملے کے لئے پاکستان کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

'جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے پیچھے چین کا ہاتھ'

author img

By

Published : Nov 15, 2020, 11:21 AM IST

مغربی بنگال کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے چین پوری طرح سے ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ چین لداخ میں بھارتی افواج کے سامنے ٹک نہیں پا رہا ہے۔ اس لئے وہ پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ لداخ میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپ کے بعد سے ہی بھارتی فوج نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

ادھیر رنجن کے مطابق بھارتی فوج کی یہ اسٹریٹیجیک جیت ہے اور چین کے لئے شکست ہے۔ چین کی پریشانی کی اصل وجہ یہاں شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی طاقت کے سبب چین پیچھے ہٹنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے چین پاکستان کی مدد کرنے پر مجبور ہے۔ چین کی وجہ سے لداخ میں پاکستان دراندازی کو بڑھاوا دینے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اب تک کامیاب نہیں ہو پایا۔

ادھیر چودھری کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کی مدد سے جموں کشمیر میں عدم استحکم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اسی وجہ سے لداخ میں سرگرمیاں بڑھ رہی ہے۔

بنگال پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کی مدد سے لداخ میں نیا کھیل کھیل رہا ہے تاکہ لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ لداخ میں چین کی مسلسل ناکامی اور پیچھے ہٹنے کی وجہ ماحول معمول کی طرف لوٹ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین لداخ میں ہار چکا ہے اور پاکستان محدود دائرے سے باہر نہیں آ سکتا ہے۔ دونوں صورت میں بھارت کی جیت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.