ETV Bharat / state

'ریاست اور مرکز کومل کرکام کرناچا ہئے ' - مغربی بنگال کی خبریں

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کاکہنا ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کو مل کربیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں ،طلباءاور عام لوگوں کو واپس لانے کے لئے کام کرنا چا ہئے

'ریاست اور مرکز کومل کرکام کرناچا ہئے '
'ریاست اور مرکز کومل کرکام کرناچا ہئے '
author img

By

Published : May 9, 2020, 4:26 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ملک میں بحران جاری ہے اورا س دوران کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

'ریاست اور مرکز کومل کرکام کرناچا ہئے '

انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ہرآدمی پریشان ہے ۔ بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں،طلباء اور عام لوگ سب سے زیادہ پریشان ہیں۔

کانگریس کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ہاں مجھے پتہ چلا ہے کہ وہ وزیرداخلہ امت شاہ نے ریاستی حکومت کو خط لکھ کر اسپیشل ٹرینیں چلانے اور بیرون پھنسے مزدوروں اور لوگوں کی واپسی سے متعلق وضاحت طلب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے میں نے وزیرداخلہ امت شاہ سے اس سلسلے میں بات چیت کی تھی۔وزیرداخلہ نے بتایا تھاکہ وہ کئی مرتبہ ریاستی حکومت سےمزدوروں کو واپس لانے کی بات کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں مثبت جواب نہیں ملا۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ میں ریاستی حکومت سے مزدوروں کو جلد سے جلد واپس لانے کا مطالبہ کررہاہوں ۔

انہوں نے کہاکہ بیرون ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو حکومت ہی واپس لا سکتی ہے ۔اس کے لئے ہم سبھوں کو مل کر کام کرنےکی ضرورت ہے ۔

کانگریسی رہنما نے کہا کہ اورنگ آباد کا واقعہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے جہاں گھروں کو جانے کے انتظار میں 16 مزدوروں کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت ہو گئی تھی۔ ابھی تک کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔آخرکب تک ایسا چلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.