مغربی بنگال کے مرشد آباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا۔
![کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کی رہائش گاہ پر حملہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6282799_ar.jpg)
حملے کے دوران شرپسندوں نےکانگریسی رہنما کے مکان میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود سکیورٹی گارڈ اور اہلکاروں کی پٹا ئی کردی۔ اس واقعہ کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس کے دیگر اعلیٰ رہنماؤں نے ادھیررنجن چودھری سے رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری کے مکان پر حملہ کرنےو الے شرپسندوں فرار ہونے کے دوران ان کے دفتر سے اہم فائل وغیر بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔
پولیس نے پورے کی تفتئش شروع کردی ہے۔ اب تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں چھاپہ ماری مہم جاری ہے ۔