پارلیمنٹ میں کانگریس کے رہنما و بہرام پور سے رکن پارلیمان ادھیررنجن چو دھری نے سی بی آئی کے ذریعہ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیئر سیاست داں کے خلاف سی بی آئی اس طرح کا سلوک کررہی ہے جیسے وہ داؤد ابراہیم ہیں۔
بیلور مٹھ کا نجی دورہ کرنے کے بعدادھیررنجن چودھری نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی کا سیاسی استعمال کیا جارہا ہے۔چدمبرم کے خلاف سی بی آئی کا اچانک سرگرم ہوناہی یہ ثابت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت پر پورا بھروسہ ہے۔ عدالت میں مقدمہ شروع ہونے کے بعد پورا معاملہ سامنے آ جائے گا۔چدمبرم کو عدالت سے انصاف ملے گا۔
انہوں نے لوک ناتھ مندرحادثہ پرکہا کہ انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔
کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ سنیئر کانگریس کے رہنما پی چد مبرم کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ قابل افسوس ہے۔
مسٹر چودھری کے مطابق بی جے پی انتقامی سیاست پر اتر آ ئی ہے۔ بی جے پی اپوزیشن کے رہنماؤں کے حوصلے پست کرنے کے لیے اس طرح کی کارروائی کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آئی این ایکس کا کیس عدالت میں ہے۔عدالت میں جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا ہے اس وقت کسی کے اس طرح کی کارروائی نہیں کی جاسکتی ہے۔