ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری کا وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو مکتوب - مغربی بنگال نیوز

کانگریس کے سینئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے آکسجین پلانٹ، آکسیجن کنسنٹریٹر اور ایمبولینس کے لیے اجازت نہیں ملنے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے۔

ادھیر رنجن چودھری کا وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو مکتوب

author img

By

Published : May 28, 2021, 7:36 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ انہوں نے مرشدآباد ضلع کے مجسٹریٹ کو ایم پی لیڈ فنڈ جاری کرنے کے لیے خط لکھا تھا، لیکن ان کی طرف سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خط لکھ کر ایم پی لیڈ فنڈ جاری کرنے کو کہا تھا جس کی مدد سے مرشدآباد میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں آکسجین پلانٹ قائم کرنے، آکسیجن کنسنٹریٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کو جدید تکینک سے لیس ایمبولینسز عطیہ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

اسی مقصد کے تحت 30 اپریل کو ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھا گیا تھا، لیکن ان کی طرف سے کوئی معقول جواب نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ انہوں نے میرے خط کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تک پہنچا دیا ہے، آگے ان کی ذمہ داری ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مداخلت کے بعد منصوبے کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی اس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مرشدآباد میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں اس وقت آکسجین پلانٹ سخت ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایمبولینس اور آکسجین کنسنٹریٹو کو کسی بھی قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.