مغربی بنگال کے بہرامپور پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے گوڈسے پر متنازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ گاندھی کے قاتل کی حمایت کرنا اور ان کے حق میں بیان دینا کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پارٹی کے خیالات اور نظریہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کی آزادی کی تحریک کی قیادت دینے والی شخصیت کوہلاک کرنے والے شخص کی حمایت میں کیوں بیان دیا جائے گا۔اگر کوئی بیان دیتا ہے تواس کے بارے میں کیا مطلب نکالاجائے گا۔
چودھری کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی جب گوڈسے کی حمایت کرتی ہے اور ان کے حماعت میں بیان بازی کرتی ہے تواس پارٹی کے رہنماؤں کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ نظریہ کا فرق ہے۔جوملک کے عوام کا دشمن ہے ۔ حکمراں جماعت اسے بڑھاچڑھا کر اگے بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے انتباہ کے باوجود بی جے پی کے رہنما گوڈسے کی حمایت میں بیان بازی کرتے ہیں ۔