ETV Bharat / state

کانگریسی رکن پارلیمان کا اسپیکر کو خط - کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری

پارلیمنٹ کے کمپلیکس میں کار کے لئے پارکنگ کی اجازت نہیں ملنے پر کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا ہے۔

کانگریسی رکن پارلیمان کا اسپیکر کو خط
کانگریسی رکن پارلیمان کا اسپیکر کو خط
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 10:46 PM IST

مغربی بنگال کے مرشد آباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ میں جب اپنی گاڑی کو لے کر پارلیمنٹ کے کمپلیکس میں پارکنگ کے لئے جارہا تھا تو مجھے روک دیا گیا۔

کانگریسی رکن پارلیمان کا اسپیکر کو خط
کانگریسی رکن پارلیمان کا اسپیکر کو خط

انہوں نے کہا کہ وہاں موجود سکیورٹی گارڈ نے نہ صرف مجھے روکا بلکہ میری گاڑی کو کمپلیکس میں پارکنگ کے لئے جگہ نہیں دی۔

کارنگریس کے رکن پارلیمان نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کیاگیا۔ اس سے قبل مجھے کبھی روکا نہیں کیاگیا۔یہ سب کیا ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر اس کی اطلاع دی ہے۔ ساتھ ہی میں نے گزارش کی ہے کہ سے منسلک افسران سے پوچھ تاچھ کی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد میں جوائنٹ سکریٹری (سکیورٹی) لوک سبھا سے اس سلسلے میں بات چیت کی تو انہوں نے میری مدد کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں کچھ بھی نہیں کرسکتا ہوں۔

کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہاکہ میں نے سکیورٹی کو بتایا کہ میری کار کی اسٹیکر2019 سے 29 مارچ 2020 کے لئے ہے ۔ اس دوران مجھے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود مجھے روکا گیا ۔ گاڑی کے لئے پارکنگ کی اجازت نہیں ملی۔ دہلی پولیس انتظامیہ نے بھی اس سلسلے میں کوئی مدد نہیں کی ۔

کانگریسی رہنما کے مطابق میری جس گاڑی کو روکا گیا اسی گاڑی کے ذریعہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کمپلیکس میں داخل ہو ا تھا لیکن اس دوران مجھے کسی نے نہیں روکا۔

واضح رہے کہ لوک سبھا میں صدر نشیں کی میز سے کاغذات اٹھاکر پھاڑنے کے الزام میں کانگریس کے سات اراکین کو جمعرات کو لوک سبھا سے معطل کردیا گیا۔ انہیں فوری اثرات سے موجودہ بجٹ اجلاس کی باقی مدت کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

معطل کئے گئے رکن ہیں۔ گوروگوگوئی، ٹی این پرتاپن، ڈین کوریاکوس، بینی بہنان، منیکم ٹیگور، گرجیت سنگھ اوجلا اور راج موہن انیتھن۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.