ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نئے صدر

ریاست مغربی بنگال کے پردیس کانگریس کے سابق صدر سومن مترا کی موت کے کئی ماہ کے بعد بالآخر کانگریس نے اس عہدے کے لئے ادھیر چودھری کو منتخب کر لیا ہے۔مغربی بنگال پردیس کانگریس کی صدارت ایک بار پھر سے ادھیر چودھری کریں گے۔ادھیر چودھری سخت گیر ترنمول مخالف مانے جاتے ہے۔

ادھیر چودھری مغربی بنگال پردیس کانگریس کے نئے صدر منتخب

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 1:50 PM IST

کانگریس کے پارلیمانی لیڈر ادھیر چودھری کو دو سال کے بعد ایک بار پھر سے مغربی بنگال پردیس کانگریس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اب قومی و ریاستی سطح پر ادھیر چودھری اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

دو سال قبل ادھیر چودھری کو مغربی بنگال پردیس کانگریس کی ذمہ داری گنوانی پڑی تھی۔اس دوران پردیس کانگریس کی ذمہ داری سومن مترا کو دی گئی تھی۔لیکن اس درمیان ریاست میں کانگریس کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی تھی۔سومن مترا کی موت کے بعد سے پردیس کانگریس کے صدر کون بنے گا اس کو لیکر تمام قیاس آرائیاں جاری تھیں۔اب یہ ذمہ داری ایک بار پھر سے بہرام پور کے ایم پی ادھیر رنجن چودھری کو مل گئی ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ ایک بار پھر سے پردیس کانگریس کی ترنمول مخالف سیاست میں جان پڑنے والی ہے۔سومن مترا کو جب پردیس کانگریس کا صدر بنایا گیا تھا تو انہوں نے واضح کر دیا تھا کہ وہ ترنمول کانگریس کے تئیں سخت گیر رویہ نہیں اختیار کریں گے۔لیکن ادھیر چودھری سخت ترنمول مخالف کے طور پر مقبول ہیں۔ آئندہ سال ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانگریس کو اپنے وجود کی لڑائی کرنی ہے۔وہیں بایاں محاذ کے ساتھ ملکر لڑائی لڑنے کی ذمہ داری ہے۔

مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی پکڑ ابھی مضبوط ہے لیکن اس کے باوجود مودی اور شاہ نے ممتا بنرجی کے لئے مشکلیں کھڑی کردی ہے۔آئندہ سال ہونے والے ریاستی انتخابات کے مد نظر ہی کانگریس اعلی قیادت نے ادھیر چودھری کو اس کام کے لئے منتخب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.