ETV Bharat / state

شھوبیندو ادھیکاری کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی پر تنقید - وائرس کا ویکسین

بی جے پی کے رہنما شھوبیندو ادھیکاری نے نام لئے بغیر ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی کو پارٹی کا کینسر قرار دیا ہے۔

شھوبیندو ادھیکاری کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی پر تنقید

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 1:24 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی جلسے میں دونوں پارٹیوں کے اعلیٰ رہنما سیاسی تقاریر کے دوران تمام حدود پار کرتے جارہے ہیں۔

شھوبیندو ادھیکاری کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی پر تنقید
شھوبیندو ادھیکاری کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی پر تنقید

گزشتہ21 برسوں تک ترنمول کانگریس کا حصہ رہنے والے شھوبیندو ادھیکاری بی جے پی میں شامل ہو نے کے بعد اب اپنی سابقہ پارٹی کے خلاف روزانہ زہر اگل رہے ہیں۔ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شھوبیندو ادھیکاری نے کہا کہ پھوپھی اور بھتیجا پر مشتمل ترنمول کانگریس اینڈ کمپنی کا زمانہ اب اختتام پذیر ہے۔ اگلے تین چار مہینے میں ترنمول کانگریس پارٹی، پارٹی نہیں رہ جائے گی۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کا قصہ تمام ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا ویکسین آچکا ہے جس سے امید کی جاتی ہے کہ اس کا خاتمہ جلد ہو جائے گا۔ دواؤں کی مدد سے دوسری بیماریوں پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے لیکن کینسر کا کیا۔ ہاتھ میں کینسر اگر ہو تو ہاتھ کو کاٹ دیا جاتا ہے، پاؤں میں ہو تو پاؤں کاٹ دیا جاتا ہے لیکن ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما کے دماغ میں کینسر ہوگیا ہے۔ دماغ ہی ساری برائیوں کی جڑ ہے اور اس کے پیچھےابھیشیک بنرجی کا دماغ ہے۔ بھتیجے کے سبب پھوپھی کی پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

شھوبیندو ادھیکاری نے کہا کہ پولیس کی مدد سے حکومت کرنے والی ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے کو پولیس اہلکار ہی راستے پر لا کھڑا کریں گے۔ بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد پھوپھی اور بھائی پو ( بھتیجا) کا پتہ کیا ہوگا اور کہاں رہیں گے ۔ یہ ان دونوں کو بھی معلوم نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.