کولکاتا: اداکارہ دیبولینا دتہ کی جانب سے ساشل میڈیا پر ایک مخصوص مذہب کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد سے لگاتار سرپسندوں کی جانب سے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اداکارہ دیبولینا دتہ کو جان سے مارنے کی دھمکی اس تعلق سے آج بنگلہ فلم انڈسٹری کی تمام بڑی شخصیات رکن پارلیمان نصرت جہاں، رکن پارلیمان ممی چکرورتی، ہدایت کار کوشیک سین سمیت تمام اداکاروں نے اداکارہ دیبولینا دتہ کی حمایت میں احتجاج کیا۔
اداکارہ دیبولینا دتہ کو جان سے مارنے کی دھمکی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں نے کہا کہ سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ تمام پلیٹ فارم پر لوگوں کو اپنے خیالات کو اظہار کرنے کی پوری آزادی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دیبولینا دتہ نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے بلکہ اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ یہ کوئی ضروری نہیں ہے کہ وہ دوسروں کے مطابق بات کریں۔نصرت جہاں نے کہا کہ 'اداکارہ کو مسلسل جان سے مارنے اور عصمت دری کی دھمکی مل رہی ہے، پولیس انتظامیہ سے اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اداکارہ دیبولینا دتہ کو جان سے مارنے کی دھمکی واضح رہے کہ بنگلہ فلموں کی مشہور اداکارہ دیبولینا دتہ کو سوشل میڈیا پر ایک مخصوص مذہب کے بارے میں اپنا اظہار خیال کیا تھا جس کے بعد سے مسلسل نامعلوم افراد کی جانب سے اداکارہ دیبولینا دتہ کو جان سے مارنے اور جنسی زیادتی کی مسلسل دھمکیاں دی جاہی ہیں۔