کولکاتا: بنگال میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ اس دوران بنگال کی سیاست میں فلمی ہستیوں کا لگاتار آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بنگلہ کے اداکار یش داس گپتا نے مکل رائے اور کیلاش وجے ورگیہ کی موجودگی میں آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے، جبکہ چند روز قبل ہی بنگلہ فلم انڈسٹری کے کئی ہستیوں نے ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔
یش داس گپتا نے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی ترقی کے لئے مینے سیاست میں قدم رکھا ہے۔ یہ اچانک لیا ہوا فیصلہ نہیں ہے،بلکہ ان کا مقصد ہے نوجوانوں کے لئے کچھ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:
امت شاہ بدھ کی رات بنگال کے دو روزہ دورے پر پہنچیں گے
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی جماعت ہے جس نے نوجوانوں پر اعتماد کیا ہے۔
وہیں انہوں نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے تئیں عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سیاسی مستقبل کے لئے دیدی سے دعائیں بھی طلب کی ہے۔