ETV Bharat / state

ابھیشک بنرجی کا مودی حکومت پر طنز - Etv mews

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے ترنمول کانگریس کے دس سالہ دور اقتدار کی شاندار رپورٹ کارڈ پر مودی حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔

West Bengal_abhishek Banerjee slam central government over report card_wbur10001
ہم نے رپورٹ کارڈ پیش کر دی ہمت ہے تو آپ کرکے دکھائیے :ابھیشک بنرجی
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 7:23 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی کے بھتیجے اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہاکہ ہماری حکومت کو عوام کی حمایت حاصل ہے. ترنمول کانگریس نے گزشتہ دس برسوں کے ترقیاتی کاموں پرمشتمل رپورٹ کارڈ عوام کے سامنے پیش کیا۔

اس رپورٹ میں گزشتہ دس برسوں کے دوران جو کچھ بھی کیا گیا ہے اسے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے. اس میں ڈرنے والی کوئی بات نہیں ہے۔ جو عوام کے حق میں کام کرتا ہے. اسے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے. لیکن جو نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں وہ عوام سے نظریں ملانے سے کتراتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے اپنے دس سالہ دورے اقتدار کی رپورٹ کارڈ پیش کر دیا ہے. اس رپورٹ کارڈ کی بدولت ہم عوام سے نظر ملا سکتے ہیں.

کیونکہ عوام نے ہمارے دور اقتدار کے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی. لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں ہمت ہے تو اپنے سات سالہ دور اقتدار کی رپورٹ کارڈ پیش کرکے دکھائے ۔اس وقت پتہ چلے گا جب عوام ان کے کاموں اور ان کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔

ایک آدمی خود ہی اپنے کاموں کی تعریف کرے اور خود ہی تالی بجائے (ایی سوب چولبے نا) یہ سب چلنے والا نہیں ہے.

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات بہت ہی قریب ہے.

اب سمجھ میں آئے گا کون کتنا پانی میں ہے.انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے کچھ بھی نہیں کیا ہو گا تو عوام ہمیں کیوں ووٹ دیں گے.

اگر عوام ہمیں ووٹ دیں گے تو اس کا مطلب ہوا کہ یہ تمام تر کوشش کرنے کے باوجود بی جے پی عوام کے دلوں سے ممتا بنرجی کا نام مٹا نہیں سکی. ابھیشک بنرجی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ہم بی جے پی کو 0-10 گول سے شکست دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.