مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ممتا بنرجی تریپورہ میں اپنی پارٹی کو مضبوطی سے اتارنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔
پارٹی کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ہی ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں نے ترپوتریپورہ کے دورے پر ہیں جہاں متعدد رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
تریپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے مدنظر ترنمول کانگریس نے اگرتلہ اور اس کے اطراف میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہے۔
اسی درمیان ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے کہاکہ اگر وہ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کو ہرا نہیں پایا تو سیاست کو الوداع کہہ دیں گے۔
ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہاکہ بی جے پی کے دن اب گنتی کے رہ گئے ہیں۔ انہیں بھی اس بات کا احساس ہو چکا ہے۔ بنگال سے بی جے پی کا زوال شروع ہوا، تریپورہ میں اسے اور جھٹکا لگے گا اور دہلی میں اس کا خاتمہ ہو گا۔'
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رہنما ووٹ مانگنے کے لیے گھر گھر نہیں جا سکتے ہیں اور وہ کس منہ سے جائیں گے۔ آپ نے عوام کے لیے کچھ کیا بھی نہیں ہے۔ عوام میں بی جے پی کو لے کر غم و غصہ ہے اور یہ انتخابات میں کھل کر باہر آئے گا۔'
ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے کہاکہ تریپورہ میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس پر حملہ کیا جا رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا کھاتہ کھلنا بھی مشکل ہو جائے گا۔
Abhishek Banerjee: تریپورہ کے وزیراعلیٰ کی شکست طے - abhishek banerjee quit politics news
ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے کہاکہ اگر وہ تریپورہ کے وزیراعلیٰ بپلب کمار دیب کو ہرا نہیں پایا تو سیاست کو الوداع کہہ دیں گے۔