ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee Appears Before CBI سی بی آئی میں ابھیشیک بنرجی کی حا ضری

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریڑی ابھیشیک بنرجی آج نظام پیلس میں واقع سی بی آئی دفتر میں حاضر ہوئے۔ سی بی آئی کی رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس نے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی بی آئی میں ابھیشیک بنرجی کی حا ضری
سی بی آئی میں ابھیشیک بنرجی کی حا ضری
author img

By

Published : May 20, 2023, 4:26 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے نظام پیلس میں واقع سی بی آئی دفتر میں تقرری گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کنتل گھوش کے خظہ سے متعلق پوچھ گچھ کے لئے پیش ہوئے ۔اس موقع پر ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے افسران کو ایک خط سونپا جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کولکاتا ہائی کورٹ کی جسٹس امریتا کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کے خط میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ایجنسی نے انہیں اپنے دفتر نظام پیلس میں پیش ہونے کے لئے کوئی مہلت نہیں دی۔ایک دن پہلے نوٹس اور دوسرے دن صبح میں سی بی آئی دفتر کیں حاضی ہوا۔ یہ جانتے ہوئے کہ لیڈر اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے مختلف اضلاع کے دورے پر تھے۔ غورطلب ہے کہ سی بی آئی نے انہیں گزشتہ روز جمعہ کو اضلاع میں ان کی نوبو جوار یاترا کے دوران نظام پیلس میں پیش ہونے کے لئے طلب کیا تھا۔ مرکزی ایجنسی کے نوٹس کے بعد دفتر میں حاضر ہونے کے لئے انہوں نے بانکوڑہ ضلع میں اپنی یاترا درمیان میں ہی روکنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:CBI summons Abhishek Banerjee ابھیشیک بنرجی کو سی بی آئی کا نوٹس

ابھیشیک بنرجی جمعہ کی رات بنکوڑہ کے سونامکھی سے کولکاتا واپس آئے۔ ابھیشیک کے علاوہ کنتل گھوش کو بھی سی بی آئی نے اس خط سے متعلق معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ افسران نے ابھیشیک بنرجی کا نام لینے کے لئے ان پر دباؤ ڈالا تھا۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے ڈی آئی جی رینک کا ایک افسر، دو ایس پی رینک کے افسر اور ایک ڈی ایس پی رینک کا سی بی آئی افسر ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.