کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے ہی ریاست کے مختلف اضلاع میں تشدد کا بازار گرم ہے۔سیاسی تصادم میں مرشدآباد میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی درمیان مغربی بنگال اسمبلی کے سابق حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے پنچایت انتخابات 2023 میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان مضبوط اور زمینی سطح پر اتحاد پر زور دیا۔ٹی ایم سی اور بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اتحاد ضروری ہے۔اس کے بغیر انہیں شکست دینا مشکل ہے۔
کانگریس کے سنیئر رہنما عبدالمنان نے کہاکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ساگر دیگھی ماڈل سے یہ ثابت بھی ہو چکا ہے۔عام لوگوں میں بھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو لے کر ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
عبدالمنان نے کہا کہ مغربی بنگال میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان ایک مضبوط اتحاد وقت کی شخت ضرورت ہے۔ہمیں اس کے لئے ایک دوسرے سے بات چیت کرنی چاہئے۔ہم یہ بھی اچھی طرح سے جانتے ہیں اگر صاف شفاف انتخابات ہوئے تو کانگریس اور لفٹ فرنٹ ایک مضبوط متبادل کے طور ہر ابھر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Adhir Choudhary Slam Mamata ساگردیگھی کا نتیجہ ترنمول کانگریس کے زوال کی ضمانت
تاہم عبدالمنان کا دعویٰ ہے کہ اگر انتخابات صحیح طریقے سے ہوئے تو ترنمول کانگریس کی شکست یقینی ہے۔ٹی ایم سی کی شکست کی صورت میں بائیں محاذ اور کانگریس مضبوط پارٹی بن کر ابھر سکتی ہے۔سچائی یہ ہے کہ مغربی بنگال میں ترنمول کی حالت بی جے پی سے بدتر ہوگی ہے۔