ETV Bharat / state

ہمیں خیرات نہیں، حق چاہئے: عباس صدیقی - انڈین سیکولر فرنٹ

بایاں محاذ، کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ اتحاد کی جانب سے منعقد کی گئی ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کو عباس صدیقی نے بھی خطاب کیا اور اتحاد کی کامیابی کے لیے کام کرنے کا اعلان کیا۔

Abbas Siddiqui rips Congress apart at Kolkata rally
ہمیں خیرات نہیں، حق چاہئے: عباس صدیقی
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 7:51 PM IST

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما عباس صدیقی نے کہا کہ انتخابات میں اتحادی محاذ کی شاندار جیت کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی اتحاد میں ایک حصہ دار کے طور پر شامل ہوئی ہے، انہیں خیرات نہیں اپنا حق چاہئے۔

ہمیں خیرات نہیں، حق چاہئے: عباس صدیقی

بریگیڈ پریڈ میدان میں منعقد ہوئی ریلی میں تینوں جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وہیں محاذ کے اعلیٰ قائدین شہ نشین پر موجود تھے۔ انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما عباس صدیقی نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومت پر جم کر نکتہ چینی کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے اتحادیوں پر بھی واضح کردیا کہ وہ محاذ میں برابر کے حصہ دار ہیں۔ عباس صدیقی نے کہا کہ ’بھارتی ہونے پر فخر ہیں اور ان کا اصل مقصد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست دینا ہے‘۔

واضح رہے کہ محاذ نے انڈین سیکولر فرنٹ کو 30 نشتیں دی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں کانگریس کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کانگریس پارٹی، انڈین سیکولر فرنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دینا چاہتی یہی وجہ ہے کہ عباس صدیقی نے کانگریس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم حصہ دار ہیں‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.