ETV Bharat / state

گیارولیا ٹاؤن کے مسلم اکثریتی علاقے میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد - West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات میں ترنمول کانگریس کی کوارڈینیٹر صفیہ خاتون کی نگرانی میں آج ویکسینیشن مہم کا اہتمام کیا گیا، جہاں تقریباً 300 سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

گیارولیا ٹاؤن کے مسلم اکثریتی علاقے میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 7:53 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ریاست کے تمام اضلاع میں ویکسینیشن مہم تیز کردی گئی ہے. خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں اس ویکسینیشن مہم کو جلد از جلد انجام تک پہنچانے کی مکمل کوشش کی جارہی ہے۔

ویڈیو

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات میں آج ترنمول کانگریس کی کوآرڈینیٹر صفیہ خاتون کی نگرانی میں ویکسینیشن مہم کا اہتمام کیا گیا ہے اس سلسلے میں صفیہ خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ویکسینیشن مہم کو آسانی کے ساتھ عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے دوارے سرکار کیمپ ہو یا ویکسینیشن مہم تمام اسکیمز عوام کے لئے ہر ممکن آسان بنائی جائے۔ کوآرڈینیٹر صفیہ خاتون نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کے تحت آج وارڈ نمبر سات میں تین سو سے زائد لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ہے، اس دوران چار سے پانچ لوگوں کو رجسٹریشن کے لئے رکھا گیا ہے تاکہ عام لوگوں کو اور بالخصوص خواتین کو کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے۔

مزید پڑھیں:Corona Update: بھارت میں کورونا کے 30,773 نئے کیسز، 309 اموات درج

اس ضمن میں خواتین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن مہم کو عوام تک پہنچانے کے لیے حکومت کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ہمیں کسی بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.