ETV Bharat / state

Three Year-Old Child Seriously Injured in Blast: بم پھٹنے سے ساڑھے تین سال کا بچہ شدید زخمی

شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں آج اچانک ایک بم پھٹنے سے ساڑھے تین سال کا ایک بچہ شدید طور پر زخمی A Three-year-Old Child Seriously Injured in Blast ہو گیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

بم پھٹنے سے ساڑھے تین سال کا شدید طور پر زخمی

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 7:55 PM IST

مغربی بنگال میں شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں آج بم پھٹنے سے ساڑھے تین سال کا ایک بچہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ آج سہ پہر ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک بچہ اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا تبھی آنگن میں چھپا بم اچانک پھٹ گیا۔

بم پھٹنے سے ساڑھے تین سال کا بچہ اس کی زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہو گیا، مقامی باشندوں کی مدد سے زخمی بچے کو بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی حالت مزید بگڑنے پر اسے آر جی میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس معاملے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے نمونہ اکھٹا کرکے جانچ کے لئے بھیج دیا ہے، زخمی بچے کی شناخت راحت کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ مقامی باشندوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے. تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

زخمی بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ گھر کے سامنے کھیل رہا تھا تبھی ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی، گھر سے باہر نکلا تو دیکھا کہ بچہ شدید طور پر زخمی پڑا تھا۔

مقامی باشندوں نے اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.