مغربی بنگال کے ضلع ہاوڑہ کے بنترا تھانہ کے تحت بھرت پور کے کدم تلہ میں واقع ایک دکان میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کا معاملہ پیش آنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔Theft Incident in West Bengal
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے ایک شو روم میں داخل ہو کر لوٹ مار مچائی۔
موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاش شوروم میں داخل ہوئے اور کیشر کے سر پر ہشتول تان کر کیش کاؤنٹر میں میں رکھے تقریباً ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے. اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی.
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ لیکن اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کےذریعہ بدمعاشوں کی شناخت کرنے کے بعد تلاشی شروع کر دی ہے لیکن اب تک اس معاملے میں ملوث افراد کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
پولیس نے کہا کہ کیشیر کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آس پاس کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بی ڈی او کے گھر میں ڈکیتی
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو لوگ ہی تھے. لوٹ کی واردات انجام دینے کے بعد نوٹوں سے بھرا ہوا بیگ لے کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ان کے ہاتھوں میں پستول بھی تھا۔