مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے اشوک نگر کے بہوی گاچھی علاقے میں او این جی سی کے انجینئروں کو کھدائی کے دوران قدرتی تیل کا ذخیرہ ملنے کا مثبت اشارہ ملا ہے۔
او این جی سی کے انجینئروں کی ٹیم اشوک نگر کے بہوی گاچھی علاقے کے 20 ایکٹر زمین پر قدرتی تیل کے ذخیرے کی تلاش کر رہے ہیں۔
او این جی سی کے اشوک نگر بہوی گاچھی علاقے میں قدرتی تیل کے ذخیرے پائے جانے کے مثبت امکان کے اشارے دئیے جانے کے بعد مرکزی وزیر دھرمندر پردھان نے بھی اس کی تصدیق کی۔
پٹرولیم وزیر دھرمندر پردھان کا کہنا ہے کہ 'برسوں سے اس علاقے میں قدرتی تیل کے ذخیرے کی تلاش کا کام چل رہا تھا۔'
انہوں نے کہا کہ 'آخر کار برسوں کی محنت رنگ لائی اور ذخیرہ پائے جانے کے مثبت امکان کے اشارے ملے۔'
مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ 'وہ خود اشوک نگر کا بہت جلد دورہ کریں گے اور او این جی سی کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔'
دوسری طرف رکن اسمبلی دھیمان رائے کا کہنا ہے کہ 'او این جی سی نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'وہ او این جی سی سے رابطہ کرکے اس سلسلے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہی۔'
رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ 'قدرتی تیل کا ذخیرہ ملنے کا مثبت اشارہ ملا ہے۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔ لیکن جن علاقے میں قدرتی تیل کے ذخیرے کی تلاش کی جا رہی ہے. وہ زرخیز زمین ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کسان ان زمینوں پر کیھتی کرتے ہیں۔ کسانوں کا کیا ہوگا ان کے لئے کیا منصوبہ ہے۔'
رکن اسمبلی کے مطابق کسانوں کو کیھتی کے لئے متبادل زمین تلاش کرکے دی جائے گی یا پھر انہیں یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا۔'
انہوں نے کہا کہ ابھی قدرتی تیل ملنے کا دعوی کیا گیا ہے تصدیق نہیں ہوئی ہے. اس سے پہلے ہی کسانوں کے مستقبل کے بارے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے.