ETV Bharat / state

Bomb Explosion in Malda: مالدہ ضلع میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا دھماکہ، نو سال کی بچی ہلاک

مالدہ ضلع کے رتوا تھانہ کے تحت چندر موہن ایک نمبر گرام پنچایت کے گوری پور میں واقع میدان میں گھاس کاٹنے کے لئے گئی ایک نو سال کی لڑکی بم پھٹنے سے ہلاک ہو گئیں۔ جس کے سبب لڑکی شدید طور پر زخمی ہو گئی جسے مالدہ ضلع محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔A Nine-Year-Old Dirl Killed in Bomb Explosion in Malda

مالدہ ضلع میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا دھماکہ، نو سال کی بچی ہلاک

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 7:50 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں غیر قانونی اسلحہ کارخانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس درمیان مختلف اضلاع میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مالدہ ضلع کے رتوا تھانہ کے تحت چندر موہن ایک نمبر گرام پنچایت کے گوری پور میں واقع میدان میں گھاس کاٹنے کے لئے گئی ایک نو سال کی لڑکی بم پھٹنے سے ہلاک ہو گئیں۔ مالدہ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بم پھٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ دونوں واقعے میں نابالغ لڑکے اور لڑکی کی موت ہوئی ہے۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔A Nine-Year-Old Dirl Killed in Bomb Explosion in Malda

ذرائع کے مطابق مالدہ ضلع کے رتوا علاقے میں یہ واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب نو سال کی ایک لڑکی گھر کے قریب میدان میں گھاس کاٹنے کے لئے گئی تھیں۔ اسی دوران وہاں اچانک یک بم پھٹ گیا۔ بم پھٹنے سے نو سال کی لڑکی شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔ اسے مالدہ ضلع محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس نے کہا کہ مرنے والی لڑکی کی شناخت خالدہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔ میدان میں گھاس کاٹنے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا. پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقتولہ کی ماں چھوبی بی بی نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو گھاس کاٹنے کے لیے میدان بھیجی تھی اسی وقت بچاؤ بچاؤ آواز آنے لگی۔ میدان میں جاکر دیکھا کہ بیٹی خون سے لت پت پڑی ہوئی تھی۔ وہیں پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Blast Injured Farooq Sardar Dies in Hospital: دھماکے میں زخمی ہونے والے فاروق سردار کی ہسپتال میں موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.