ETV Bharat / state

مسلم ڈرائیورنے کورونا مریضوں کی مدد کےلیے ٹوٹو رکشا کو ایمبولینس بنایا - مغربی بنگال کی خبریں

مغربی بنگال کے ضلع کوچ بہار کے رہنے والے ایک مسلم نوجوان نے کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی مددکےلیےاپنی ٹوٹو رکشا کو ایمبولینس میں بدلنےکا انوکھا اقدام کیا۔

Breaking News
author img

By

Published : Jul 25, 2021, 5:17 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی عام لوگ کورونا وائرس کے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی مدد کے لئے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے اس مشکل دور میں خدمت کا جذبہ رکھنے والے افراد لوگوں کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔

کوچ بہار کے رہنے والے انجم حسین نام کے نوجوان پیشے سے ٹوٹو رکشا چلاتے ہیں۔ اسی پیشے سے اپنی فیملی کا گزر بسر کرتے ہیں۔ضلع میں گزشتہ چند ہفتوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ایمبولینس کی قلت ہونے لگی ہے۔

انجم حسین نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئےاپنی ٹوٹو رکشا کو ایمبولینس میں بدلنے کا انوکھا اور منفرد فیصلہ کیا۔حالانکہ انجم حسین کے گھر والوں نے پہلے پہل اس کی مخالفت کی لیکن بعد میں وہ بھی حمایت کرنے لگے۔

اس سلسلے میں انجم حسین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مدنظر اپنی گاڑی کو ایمبولینس میں بدلنے کا فیصلہ کیا۔ لوگوں کی مدد کرنے کا یہ سب سے آسان اور اچھا طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی مدد کرنے سے خوشی ملتی ہے اور' مجھے پتہ ہے کہ برا دور آتا ہی ہے گزر جانے کے لیے، بس ہمیں صبر کے ساتھ اس کے گزرنے کا انتظار کرنا پڑے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.