مغربی بنگال میں گروہی تصادم کی تاریخ برسوں پرانی ہے۔ یہ سلسلہ ملک کی آزادی سے پہلے شروع ہوا اور نہ جانے کب تک جاری رہے گا، اس بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی گرام میں آٹھ لوگوں کی جھلس کر موت کے واقعے کے بعد الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے رامپور ہاٹ سانحہ کو بیرونی ریاستوں کے لوگوں کی سازش قرار دیا جارہا ہے۔ مغربی بنگال کا نام آتے ہی لوگوں کے دل و دماغ میں کولکتہ کی ثقافت، رس گلہ، رابندر ناتھ ٹیگور، وکٹوریہ میموریل، ہوڑہ بریج اور ایڈن گارڈن کی تصاویر سامنے آجاتی ہیں، لیکن اس تاریخی ریاست میں گروہی تصادم کی تاریخ برسوں پرانی ہے۔ یہ سلسلہ ملک کی آزادی سے پہلے شروع ہوا اور نہ جانے کب تک جاری رہے گا۔
- کولکاتا فساد 1946: مغربی بنگال کی تاریخ میں کلکتہ فساد کو بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔ آج بھی بزرگوں سے اس بھیانک دور کی باتی سنی جاتی ہے جس میں متعدد جانیں گئی تھی۔ کلکتہ کئی دنوں تک نفرت کی آگ میں جلتا رہا۔
- مارچھ جھاپی 1979 : جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن میں واقع رفوجی کیمپ کو بند کرنے کو لے کر کیمپ میں رہنے والے لوگوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں درجنوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
- آنندمارگی، بودھ رہنما کو زندہ جلا دیا گیا: اپریل 1982 میں جنوبی کولکاتا کے تلجلہ علاقے وجین ستو(پل) کے قریب یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب آنندمارگی کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا. اسی دوران آنندمارگی کے ایک رکن کو زندہ جلا دیا گیا تھا.
- 2000نامور میں 11 لوگوں کی موت: بیربھوم ضلع کے نامور میں اپوزیشن کی حمایت کرنے والے گیارہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا. اس واقعے کو لے کر پورے ملک احتجاج کیا گیا تھا.
- 2001چھوٹا انگریا کیس:چھوٹا انگریا کے چھوٹے سے گاؤں گربیتا میں سی پی آئی ایم اور ترنمول کانگریس کے درمیان جھڑپ میں گیارہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی.
- 2007نندی گرام سانحہ :مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں زمین اصول اراضی کی پالیسی کے خلاف کسانوں اور لفٹ فرنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں چودہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
- 2022 رامپورہاٹ (بیربھوم): رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی پنچایت کے نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ کی نامعلوم شرپسندوں کے بموں کے حملے میں موت ہوگئی تھی. اس واقعے کے چند گھنٹوں کے بعد دیر رات نامعلوم افراد نے باگٹی گاؤں کے دس سے بارہ گھروں میں آگ لگا دی تھی. آتشزدگی میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کی موت کی اطلاع ہے.