ETV Bharat / state

Prophet Mohammad Row: کنٹائی پولیس اسٹیشن میں نپور شرما کے خلاف شکایت درج - رسولﷺ کی شان میں گستاخی کا معاملہ

سپریم کورٹ کے وکیل ابو ساحل نے گستاخ رسول نُپور شرما کے خلاف مشرقی مدنی پور ضلع کے کنٹائی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور اس کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ Complaint Filed in Kolkata Against Nupur Sharma

احتجاج
احتجاج
author img

By

Published : Jun 13, 2022, 2:36 PM IST

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں گستاخ رسول نُپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاجی ریلیوں کے درمیان مختلف تھانوں میں شکایات درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اسی درمیان سپریم کورٹ کے وکیل ابو ساحل نے گستاخ رسول نُپور شرما کے خلاف مشرقی مدنی پور ضلع کے کنٹائی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Complaint Filed in Kolkata Against Nupur Sharma

وکیل ابو ساحل نے کہا کہ شکایت درج کرانے کے بعد پولیس پختہ ثبوت کی بنیاد پر کارروائی شروع کر دیتی ہے، اور ملزم کو گرفتار کرکے تھانے لاتی ہے لیکن نُپور شرما کے کیس میں اس کے برعکس ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں کے تھانوں میں نُپور شرما اور نوین جندل کے خلاف شکایت درج کرائی گئی لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی جو کہ حیرت کی بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی سابق رہنما نُپور شرما کامتنازع بیان رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی ہے، اس کے علاوہ ملک میں فسادات پھیلانے کے بھی زمرے میں آتا ہے لیکن مرکزی حکومت، وزیر داخلہ، دہلی حکومت، دہلی پولیس اور سی آر پی ایف کی خاموشی معنی خیز ہے۔

مزید پڑھیں:Muslims on Mamata Banerjee: نپور شرما معاملہ، مغربی بنگال کے مسلمانوں کی ممتا بنرجی پر نکتہ چینی

ایڈوکیٹ ابو ساحل نے کہا کہ شکایت درج کرا دی گئی ہے،اب دیکھنا ہے کہ مغربی بنگال حکومت اور پولیس انتظامیہ کب تک اس پر کارروائی کرتی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.