ETV Bharat / state

Mamata On Teachers Recruitment یوم اساتذہ کے موقع پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا بڑا اعلان - مغربی بنگال میں تقریبا 89 ہزار اساتذہ کی تقرریاں

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے یوم اساتذہ کے موقع پرغیر متوقع طور پر بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مغربی بنگال میں 89 ہزار اساتذہ کی تقرریاں کی جائیں گی۔ اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے مغربی بنگال حکومت پر تنقید کرنے والی ایوزیشن جماعتوں پر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ CM Mamata Banerjee Make Big Annoucement on Teachers Day

یوم اساتذہ کے موقع پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا بڑا اعلان

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 6:10 PM IST

کولکاتا: مغبی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے یوم اساتذہ کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ترقی کی دوڑ میں ملک کی دوسری ریاستوں سے آگے تھی اور مستقبل میں بھی آگے رہے گی۔ ترقیاتی دوڑ میں مغربی بنگال کی کسی دوسری ریاستوں سے مقابلہ نہیں جاسکتا ہے۔ لوگوں کو اس ضمن میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ Mamata On Teachers Recruitment

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ غیرمتوقع طورپر بڑااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مغربی بنگال میں تقریبا 89 ہزار اساتذہ کی تقرریاں کی جائیں گی۔امیدواروں کی صلاحیت کے مطابق ان کی تقرریوں کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔تاکہ امیدواروں کو ان کی محنت کا پھل مل سکے ۔حکومت اس کے لئے تمام ترکوشش کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت نے ریاست میں تعلیمی میدان میں جس طرح سے کام کیا ہے اس پر سوال اٹھایا نہیں جا سکتا ہے۔ترنمول کانگریس کے دورحکومت میں سب سے زہادہ یونیورسٹیاں اور کالجز قیام عمل میں آ ئے ہیں۔اس سے پہلے مغربی بنگال کے چند اضلاع میں ہی یونیورسٹیاں تھیں لیکن آج ریاست کے تمام اضلاع میں یونیورسٹیاں ہیں۔لڑکے اور لڑکیوں کو اب کولکاتاآنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہیں اپنے اپنے اضلاع میں ہی اعلی تعلیم کی سہولیات حاصل ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ریاست میں دو لاکھ 83 ہزار اساتذہ کی تقرریاں عمل میں آئی۔ ریاست کی تمام یونیورسٹیوں میں دس ہزار اساتذہ کی تقرری ہوئی ہے۔آنے والے دنوں میں ریاست مغربی بنگال میں تقریبا 89 ہزار اساتذہ کی تقرریاں کی جائیں گی۔مغربی بنگال کی حکومت تعلیمی شعبے میں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee trashes BJP وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی بی جے پی پر تنقید

یوم اساتذہ کی تقریب کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید کرنے کا موقع نہیں گنوایا۔انہوں نے کہاکہ لفٹ فرنٹ کی حکومت میں اس وقت کے وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ نے آج ہی کے دن یعنی یوم اساتذہ کے موقع پرکہاتھاکہ بدعنوان لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔اس کامطلب یہ ہے کہ سی پی آئی ایم کے زمانے میں بدعنوانی کے معاملے ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سابق وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی کانام لئے بغیرکہاکہ کون کیا کرسکتا ہے اس کے بارے میں کوئی بتا نہیں سکتا ہے۔انہوں نے جو کچھ بھی کیاوہ غلط ہے ۔اس سے زیادہ اور کیاجا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے محربی بنگال حکومت پرتنقید کرنے والی ایوزیشن جماعتوں پرجم کرتنقید کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.