ETV Bharat / state

ماسک کا استعمال نہیں کرنے پر 731 افراد گرفتار - درجنوں گاڑیاں ضبط کی گئی

کولکاتا پولیس نے تہوار کے دوران گائڈ لائن کی خلاف ورزی اور ماسک کا استعمال نہیں کرنے پر کئی لوگوں کو گرفتار کیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ماسک کا استعمال نہیں کرنے پر 731 افراد گرفتار

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 12:03 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں تہوار کا موسم ہے لیکن کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس نے پہلے ہی تہوار کے دوران گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے اور ماسک کا استعمال نہیں کرنے پر سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔

کولکاتا پولیس نے گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں کو سخت ہدایت دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کولکاتا اور اس کے اطراف میں تہوار کے دوران پولیس کی سخت کارروائی جاری رہے گی۔

اس دوران سڑکوں پر تھوکنے والے 68 لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ 12 افراد کو بھیڑ لگا کر کھڑے ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کی کارروائی کے دوران درجنوں گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔

کولکاتا کمشنر انوج شرما کا کہنا ہے کہ درگا پوجا مغربی بنگال کا سب سے اہم اور بڑا تہوار ہے لیکن موجودہ حالات میں لاپروائی برتنے کا مطلب آفت کو دعوت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے اور ماسک کا استعمال نہیں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین پوجا سے قبل تہواروں کے دوران کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

دوسری طرف کلکتہ ہائی کورٹ نے کورونا کے مدنظر پوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.