ریاست مغربی بنگال ضلع جلپائی گوڑی میں 73 برس کے ایک ضعیف باپ نے اپنے جوان بیٹے کو قتل کر پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
بیٹے کے شراب پینے کی عادت سے تنگ آکر ایک باپ نے اسے موت کے گھاٹ اُتار دیا اور پیر کے روز پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
یہ واقعہ مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی میں پیش آیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ شروع کردیا ہے۔
انیل کمار دیب ناتھ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 48 سالہ بیٹا گھر آنے کے بعد باقاعدگی سے اپنے والدین ، بیوی اور بچے کو مار پیٹ کرتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات جلپائی گوڑی قصبے کے اربنڈا نگر میں رہنے والے اس بزرگ نے سبزی فروش انیمیش کو مارنے کے لئے تیز دھار ہتھیار استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیے:کورونا: اسپتال انتظامیہ پر کوتاہی برتنے کا الزام
پولیس نے دیب ناتھ کو گرفتار کر لیا ہے۔