مغربی بنگال کے ضلع شمالی24 پر گنہ کے بنگاؤں محکمہ میں گزشتہ چند دنوں سے ڈینگو کا قہر جاری ہے ۔ ڈینگو کی وبا مختلف علاقوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق بنگاؤں محکمہ کے گوپال نگر ،گوگھاٹی،جلیشور، دھرم پور،جوگا جسے علاقوں میں ڈینگو کی وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔ ان متاثرہ علاقوں میں اب تک 70 سے80 افراد ڈینگو میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حالات پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ امید ہے کہ چند دنوں میں حالات پر مکمل طور پر قابو پالیا جائے گا۔ لوگوں میں بیداری لانے کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بنگاؤں محکمہ ہستپال کے سپرٹینڈنٹ شنکر پرساد مہتو کاکہنا ہے کہ ڈئینگو میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضا فہ ہو ا ہے۔ ہستپال میں ایمرجنسی شبعوں کی تعداد میں اضا فہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مزید کہاکہ ڈئینگو سے بچنے کے لیے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں میں بیداری لانا ضروری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پوسٹر اور بینر کے ذریعہ بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں قبل ہابڑا میں ڈئینگو کی وبا بھیانک شکل اختیار کر گئی تھی۔ ہابڑا کے بعد بنگاؤں محکمہ میں ڈئینگوکا قہرسے اب تک متعدد افراد ہستپال میں زیرعلاج ہیں۔