خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر برئی پور اور کلٹی پولس اسٹیشن کے افسران نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کال کھنالی بازار میں چھاپہ مارکر 56ڈکیتوں کو گرفتار کیا۔
یہ سب کے سب جنوبی 24پرگنہ کے رہنے والے ہیں۔پولس نے ان کے پاس سے 6گن اور ایک پستول برآمد کیا ہے۔
پولس نے بتایا کہ ان کے خلاف پہلے سے ہی کئی معاملات چل رہے ہیں۔
یہ لوگ کھیکھالی بازار کے ایک گیسٹ ہاؤس میں ڈکیتی کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔