کہتے ہیں نہ کہ قسمت کو بدلتے دیر نہیں لگتی، ٹھیک ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی 24 پرگنہ کے عالمی شہرت یافتہ آئی لینڈ سندربن کے ماہی گیروں کے ساتھ پیش آیا ہے۔ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن کے گوسابا بلاک کے رہنے والے ماہی گیر بکاش منڈل اور ان کے ساتھیوں کے لیے صبح کی پہلی کرن نے ان کی قسمت کا تالا کھول دیا ہے۔
گوسابا کے رہنے والے بکاش منڈل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سندربن کے قریب ندی میں مچھلی پکڑنے کے لئے جال ڈالا تھا۔ اس جال میں تقریباً سات فٹ لمبی مچھلی پھنس آئی۔
ذرائع کے مطابق مچھلی کی لمبائی تقریباً سات فٹ اور اس کا وزن 76 کلو ہے۔ مچھلی کو کینگ مچھلی بازار لے آیا گیا، جہاں اس مچھلی کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ جمع ہوگئی۔
ماہی گیر بکاش منڈل نے بتایا کہ مچھلی کا وزن 76 کلو ہے۔ 48 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے مچھلی کو 50 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مچھلی نے ہماری زندگی بدل دی۔ اس طرح کا واقعہ زندگی میں ایک بار ہی پیش آتا ہے اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرے ساتھ یہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کا سندربن بلاک بین الاقوامی شہرت یافتہ جنگل ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا منگورو جنگل (mangroov forest ) ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جانب سے اسے ہریٹیج قرار دیا ہے۔ سندربن نہ صرف رائل بنگال ٹائیگر بلکہ سینکڑوں اقسام کے آبی جاندار کی وجہ سے بھی دنیا میں کافی مشہور ہے۔