ETV Bharat / state

کورونا کا قہر: شمالی 24 پرگنہ میں حالات سنگین، ایک دن میں 47 ہلاک

author img

By

Published : May 22, 2021, 2:11 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 47 افراد کورونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں۔

coronavirus
کورونا وائرس

کورونا کی تیسری لہر کے خدشے کے درمیان مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے، جس کے سبب کورونا کے نئے کیسز اور مرنے والوں کی تعداد تشویش ناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ایک اندازے سے بھی زیادہ خطرناک اور تین گناہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

مغربی بنگال کا ایک بھی ایسا ضلع نہیں ہے جو اس وقت کورونا وائرس کی زد میں نہ ہو اور ان میں شمالی 24 پرگنہ پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 47 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ چار ہزار 240 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا سے ہلاک ہونے والوں اور نئے مریضوں کے معاملے میں شمالی 24 پرگنہ بدقسمتی سے ریاست میں پہلی پوزیش پر ہے۔

دارالحکومت کولکاتا میں 24 گھنٹوں کے دوران 33 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ تین ہزار 891 نئے مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے حالات تشویش کا باعث ہے۔ تمام کوششوں کے باوجود کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع کے تمام سرکاری دفاتر کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسری طرف ریاستی حکومت نے شمالی 24 پرگنہ کے تیزی سے بگڑنے پر ریاستی حکومت نے ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ضلع صحت انتظامیہ کے سربراہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا کا قہر: 257299 نئے کیسز، 4194 اموات

غورطلب ہے کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کل 159 مریضوں کی موت ہوئی جن میں صرف شمالی 24 پرگنہ میں 47 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 11 لاکھ کے 56 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 13 ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔دوسری طرف میں ان دنوں منی لاک ڈاؤن نافذ جاری ہے۔ لوکل ٹرین خدمات معطل کر دی گئی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.