ETV Bharat / state

Burglary in Asansol Civil Court آسنسول سول کورٹ میں چوری

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 11:57 AM IST

آسنسول عدالت سول کورٹ میں چوروں نے الماری توڑ کر تقریباً چار سو فائلز چوری کر لی۔ عدالت میں چوری کی واردات رونما ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔عدالت میں چوری کی واردات کے بعد عدالت کی سکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگا ہے۔ Asansol Civil Court

آسنسول سول عدالت میں چوری
آسنسول سول عدالت میں چوری

آسنسول: مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے آسنسول کی سول عدالت میں چوری کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ دروازہ توڑ کر دو الماریوں میں بھری 400 کے قریب فائلیں چوری کر لی گئیں۔ 400Files Stolen From Asansol Civil Court In East Bburdwan In Bengal

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آسنسول سول کورٹ کے ریکارڈ روم میں پیش آیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ فائل اتوار کی رات ریکارڈ روم کا دروازہ توڑ کر چوری کی گئی تھی۔ عدالت کی طرف سے اس معاملے کو لے کر آسنسول ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔

آسنسول سول عدالت میں چوری
آسنسول سول عدالت میں چوری

عدالت میں چوری کی اطلاع ملتے ہی آسنسول ساؤتھ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ ڈی سی سنٹرل ایس کلدیپ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ ڈسٹرکٹ جج نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ سیکڑوں مسروقہ فائلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے اس واقعے میں پوچھ گچھ کے لئے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آسنسول کے گرجا موڑ میں پرانے کاغذ بیچنے والے ایک تاجر سے کچھ چوری شدہ فائلیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ چوری صرف کاغذ بیچنے کے لئے ہے یا پھر کوئی گہری سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment Scamغیرقانونی طریقہ سے نوکری پانے والے اساتذہ کی فہرست جاری کرنے کی ہدایت

آسنسول عدالت کے مطابق وہ ریکارڈ ڈسپوزل ریکارڈ تھے۔ وہ فائلیں دو الماریوں میں رکھی تھیں۔ عدالت کے دروازے توڑ دیے گئے، الماری توڑ دی گئی اور ریکارڈ چوری کر لیا گیا۔ تاہم ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کا معاملہ اس وقت آسنسول کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ کوئلہ چوری اور گائے چوری کا معاملہ سی بی آئی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ آسنسول کی سی بی آئی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹ اور سول کورٹ ایک ہی احاطے میں ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دستاویزات کیسے چوری ہوئیں؟ 400Files Stolen From Asansol Civil Court In East Bburdwan In Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.