ETV Bharat / state

Road Accident In Bengal : مغربی بنگال میں سڑک حادثے میں 40 زخمی

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 10:41 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں قومی شاہراہ 16 پر ایک بس کے الٹ جانے سے کم از کم 40 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔ 40 Injured In A Road Accident In Bengal

مغربی بنگال میں سڑک حادثے میں 40 زخمی
مغربی بنگال میں سڑک حادثے میں 40 زخمی

ہوڑہ : پولیس نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی دیر رات ہاوڑہ ضلع کے بگنان کے چندر پور میں پیش آنے والے اس حادثے میں 40 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ یہ بس 70 سے زیادہ سیاحوں کو لے کر دیگھا جا رہی تھی۔ زخمیوں کو الوبیریا سب ڈویژنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اتوار کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے نادیہ کے راناگھاٹ سے یہ بس 70 سیاحوں کو لے کر چلی تھی۔ صبح تقریبآ 3 بجے کے قریب ڈرائیور نے بس پر اپنا کنٹرول کھو دیا اور بگنان کے چندر پور میں بس ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں: MLA in Police Custody: ہوڑہ ضلع میں جھارکھنڈ کے تین ارکان اسمبلی کروڑوں روپے کے ساتھ پولیس کی حراست میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.