ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب تک 1,65721 کورونا ک مریض آچکے ہیں، جب کہ اس وقت 24822 افراد زیر علاج ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 3346 افر اد ڈسچار ج ہوئے ہیں، بنگال میں صحت یاب ہونے کی شرح 83.04 فیصد ہے، بنگال میں اب تک 3283 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ 43738 افراد کی آج جانچ ہوئی ہے، ریاست میں ا ب تک 1931373 افراد کی جانچ ہوئی ہے۔
بنگال میں دس لاکھ کی آبادی پر 21460 افراد کی جانچ ہورہی ہے، اس وقت بنگال میں 70 لیبارٹری کام کررہی ہیں۔
کولکاتا میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 551 کورونا کے نئے کیس آئے ہیں، یہاں کل40708 کیس آچکے ہیں، جس میں سے34717 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جب کہ 11 افراد کی آج موت ہوئی ہے۔
اب تک کولکاتا میں 1301 افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ شمالی 24 پرگنہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 663 نئے کیس سامنے آئے ہیں، اور یہاں کل مریضوں کی تعداد 34531 ہوچکی ہے۔