ETV Bharat / state

BSF Men Held for Raping Woman مغربی بنگال میں جنسی زیادتی کے الزام میں بی ایس ایف کے دو جوان گرفتار - بی ایس ایف کو دو جوان گرفتار

شمالی 24 پرگنہ کے بنگائوں کے بگدا سرحد کے قریب بی ایس ایف کے جوانوں کے ذریعہ ایک خاتون کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ کا سامنے آیا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں بی ایس ایف کی 68 بٹالین کے دو جوان ملوث ہیں۔ ​Two BSF Men Arrested on Rape Charges

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 27, 2022, 5:00 PM IST

کلکتہ: شمالی 24پرگنہ کے بنگائوں کے بگدا سرحد کے قریب بی ایس ایف کے جوانوں کے ذریعہ ایک خاتون کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ کا سامنے آیا ہے۔ پولس اس معاملے میں پہلے ہی بی ایس ایف کے دو جوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔Two BSF Men Arrested on Rape Charges

پولیس کے ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں بی ایس ایف کی 68 بٹالین کے دو جوان ملوث ہیں۔ ان دونوں جوانوں پر الزام ہے کہ بشیر ہاٹ کی رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ بگڈا سرحد پر جیت پور کی زرعی زمین میں دو جوانوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔ ملزمان میں سے ایک بی ایس ایف کی 68 بٹالین کا اے ایس آئی اور دوسرا کانسٹیبل ہے۔ الزام ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ آج متاثرہ نے بگڈا پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد دونوں فوجیوں کو بگڈا تھانے کی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بن گاؤں پولیس ضلع کے ایس پی ترون ہلدار نے بتایا کہ دو جوانوں کو آج عدالت میں پیش کرکے پولس تحویل میں لے کر جانچ کی جائے گی۔ واقعہ کی خبر سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ تاہم صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ بنگاؤں ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور بگدر کے ایم ایل اے بسواجیت داس نے اس واقعہ میں بی ایس ایف اور مرکزی حکومت کے رول پر سوال اٹھایا ہے۔ مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو ملک کی سلامتی کے ذمہ دار ہیں، وہ عصمت دری کر رہے ہیں۔ BSF Men Held for Raping Woman

یہ بھی پڑھیں: Uttarakhand woman Rape by Army man: کشمیر میں اتراکھنڈ کی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی، فوجی پر الزام

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.