ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا بے قابو، مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پوری طرح سے بے قابو ہو چکی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ہر روز بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین صحت اس کی سب سے بڑی وجہ انتخابات کو قرار دے رہے ہیں جہاں ریلیوں میں ہزاروں افراد پہنچ رہے ہیں جو کورونا کی گائیڈ لائنز کو کبھی بھی خاطر میں نہیں لاتے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے 15 ہزار 884 نئے کیسز

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 9:14 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 57 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا کے 15 ہزار 884 نئے کیسز

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مسلسل چھٹے روز 15 ہزار 884 کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 57 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، کولکاتا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار 240 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شمالی 24 پرگنہ میں کورونا کے تین ہزار 140 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ ضلع میں کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل نہیں ہونے کے سبب حالات بگڑ گئے ہیں۔ اس کے باوجود مختلف مقامات پر کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اگر کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا تو بنگال میں کورونا کے حالات سنگین ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی آکسیجن سلینڈر کی کمی ہوسکتی ہے، جو محکمہ صحت اور حکومت دونوں کے لئے تشویش کا سبب ہے۔

غور طلب ہے کہ شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔

اس کے علاوہ کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کی حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ بنگلہ زبان کے مشہور شاعرشانکو گھوش اور مشہور موسیقی کار کی موت ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد سات لاکھ 25 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک ساڑھے دس ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کو کورونا سے نمٹنے سے زیادہ انتخاب کی فکر ہے: ممتا بنرجی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.