ETV Bharat / state

نیو جلپائی گوڑی میں متعدد روہنگیا مسلمان گرفتار

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 1:24 PM IST

نیوی جلپائی گوڑی اسٹیشن سے ریلوے پولیس نے 14 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

number of rohingya refugees arrest in jalpaiguri
نیو جلپائی گوڑی میں درجنوں روہنگیا مسلمان گرفتار

مغربی بنگال کے شمالی خطہ نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن پر تریپورہ سے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش سے پہلے تریپورہ آئے اور وہاں سے بذریعہ ٹرین نیو جلپائی گوڑی پہنچے ۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں آٹھ مرد چار خواتین اور تین بچے ہیں۔ تمام افراد کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں واقع بین الاقوامی پناہ گزین کیمپ میں رہتے ہیں۔

بین الاقوامی کیمپ سے فرار ہو کر بھارت میں پناہ لینے کے ارادے سے آئے تھے۔ ان کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔

جی آر پی ذرائع کے مطابق جلپائی گوڑی میں بھارت بنگلہ دیش سرحد پر اکثر و بیشتر دراندازی کی کوشش ہوتی رہتی ہے۔

لیکن یہ پہلا موقع ہے جب روہنگیا مسلمانوں نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور پولیس انتظامیہ سے بات چیت کی جارہی ہے۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔

دوسری طرف روہنگیا مسلمانوں کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جیل حراست میں بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.