یہ فیصلہ گذشتہ ماہ ہونے والے مغربی بنگال کے پانچ مزدوروں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ ماہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں نامعلوم افراد کے حملے میں مغربی بنگال کے پانچ مزدور ہلاک ہوئے تھے۔
مغربی بنگال حکومت نے کل 138 مزدوروں کو سرینگر سے واپس لایا جو جموں و کشمیر میں کام کے لیے گئے تھے۔
انہیں مغربی بنگال حکومت نے واپس لایا اور جموں توی ایکسپریس کے ذریعے کولکاتہ پہنچایا جبکہ ان مزدوروں میں سے 133 مغربی بنگال اور پانچ آسام کے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کولکاتا کے میئر اور شہری ترقی و بلدیات امور کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'مزدوروں کو ان کے گھر بھیج دیا جائے گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے انہیں سرینگر سے واپس لایا ہے۔ ہم نے بسوں کا انتظام کیا ہے جو انہیں اپنے اپنے اضلاع میں ان کے گھروں تک لے جائے گی۔'
واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کاترسو گاؤں میں پانچ غیر مقامی مزدوروں کی لاشیں ملنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ان پانچ مزدوروں کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے تھا۔