ETV Bharat / state

ڈورنڈ کپ 2021 کوارٹر فائنل: محمڈن کے مداحوں کو مفت ٹکٹ

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن اور ڈورنڈ کپ فٹبال انتظامیہ نے ڈورنڈ کپ 2021 کے کوارٹر فائنل میچ کے لئے محمڈن اسپورٹنگ کے دس ہزار شیدائیوں کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈورنڈ کپ 2021 کوارٹر فائنل: محمڈن کے مداحوں کو مفت ٹکٹ
ڈورنڈ کپ 2021 کوارٹر فائنل: محمڈن کے مداحوں کو مفت ٹکٹ
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 2:13 PM IST

مغربی بنگال کے مختلف اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈورنڈ کپ 2021 کے دلچسپ میچوں کا خمار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

ڈورنڈ کپ 2021 کوارٹر فائنل: محمڈن کے مداحوں کو مفت ٹکٹ

ڈورنڈ کپ 2021 کا پہلا مرحلہ ختم ہو چکا ہے اور 23 ستمبر سے ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ شروع ہونے والا ہے. اس کی تیاری زوروں پر جاری ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ نے کہا کہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن، انڈین فٹبال ایسوسی ایشن اور ڈورنڈ کپ انتظامیہ کے فٹبال کے دیوانوں کو مفت ٹکٹ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ کے دس ہزار مداحوں کو مفت ٹکٹ دینے کے اعلان کے بعد اسٹیڈیم میں ریکارڈ بھیڑ ہونے کا امکان روشن ہے۔ اس سے ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلکتہ فٹبال لیگ 2021: محمڈن اسپورٹنگ کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری

دوسری طرف کولکاتا میں واقع محمڈن اسپورٹنگ کلب ٹنٹ میں ڈورنڈ کپ 2021 کے مقابلے کے لئے پاس (ٹکٹ) تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

غورطلب ہے کہ 23 ستمبر کو سالٹ لیک اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کوارٹر فائنل میچ کے لئے میدان میں اترے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.