ETV Bharat / state

Dhami on Industrial Development اتراکھنڈ میں صنعتی ترقی کیلئے کام جاری ہے، پشکر سنگھ دھامی - صنعتی ترقی پر دھامی نے کیا کہا

اتراکھنڈ ڈے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "اتراکھنڈ پورے ملک اور دنیا کو خالص پانی اور ماحول فراہم کرنے کا کام کر رہا ہے۔ ریاست کا ترقیاتی ماڈل ماحولیات اور معیشت دونوں میں توازن پیدا کرنے کی سمت کام کر رہا ہے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ہم نے پالیسیوں میں ترمیم کرکے ضروری تجاویز شامل کی ہیں۔' industrial development in Uttarakhand

اتراکھنڈ میں صنعتی ترقی کے لیے کام جاری ہے، پشکر سنگھ دھامی

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 7:22 AM IST

دہرادون: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ریاست کے جغرافیائی محل وقوع کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست میں صنعتی ترقی کے لیے کام ہو رہا ہے اور ماحولیات کے ساتھ توازن قائم کرتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اتراکھنڈ ڈے پر منگل کو یہاں پرگتی میدان میں جاری 41ویں بین الاقوامی تجارتی میلے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پشکر دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ متنوع قدرتی وسائل سے بھرا ہوا ہے اور ریاست کے قدرتی تنوع کو برقرار رکھنے کے لیے ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا تقریباً 70 فیصد علاقہ قدرتی حسن اور جنگلات سے ڈھکا ہوا ہے جو کہ سیاحت اور باغبانی کے لیے بہت سازگار ہے۔ ان تمام حالات کے درمیان اتراکھنڈ ریاستوں میں جو بہت اچھے کام کئے گئے ان کو اپنا کر ترقی کا ایک ماڈل قائم کر سکتا ہے اور ان کی حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے۔ Pushkar Dhami on Economic Development

وزیر اعلیٰ نے کہا، "اتراکھنڈ پورے ملک اور دنیا کو خالص پانی اور ماحول فراہم کرنے کا کام کر رہا ہے، ریاست کا ترقیاتی ماڈل ماحولیات اور معیشت دونوں میں توازن پیدا کرنے کی سمت کام کر رہا ہے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ہم نے پالیسیوں میں ترمیم کرکے ضروری تجاویز شامل کی ہیں۔ فلم سٹی، ہوٹلوں کے لیے جگہوں کا انتخاب کرکے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا کام کیا جا رہا ہے، اس کے لیے لینڈ بینک کا انتظام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں الموڑہ میں آجیویکا مہوتسو کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں دیہی کاروباری اکائیوں کی تعداد میں ایک سال میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور ملک اور بیرون ملک ریاست کی روایتی مصنوعات اور ہاتھ سے تیار کردہ مصنوعات کی پہچان کے سبب، لوگوں کی روزی روٹی میں اضافہ ہوا ہے۔ معیشت میں ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار اور خود کا روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں۔

دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ کی ترقی میں ریاست کے تارکین وطن کا بڑا حصہ ہے، اس لیے ریاست کی ترقی سب کی مشترکہ ترقی کا سفر ہے۔ انہوں نے کہا، ''اتراکھنڈ کے مہاجر باشندے ہماری ریاست کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ بین الاقوامی تجارتی میلہ اتراکھنڈ کے لوگوں کی متحرک شرکت کی ایک بہترین مثال ہے۔ اتراکھنڈ پویلین میں ووکل فار لوکل، لوکل ٹو گلوبل کے تھیم کے مطابق اتراکھنڈ میں ہو رہی پائیدار ترقی کی پیش کش، ریاستی حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں معلومات کے ساتھ، ریاست کے ہینڈلوم دستکاری کی نمائش، ریاست کے زراعت اور باغبانی کے شعبے کو پیش کیا گیا ہے جس سے ریاست کو پہچان ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: FM Sitharaman over Recession: 'مندی سے نمٹنے کیلئے بڑی معیشتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت'

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے اچھا امن و قانون نظام، صاف ستھرا ماحول، ریل، سڑک اور ہوائی نقل و حمل کی سہولیات، سستی اور بلا رخنہ بجلی کی سپلائی اور غیر آلودہ پانی کے وسائل دستیاب ہیں۔ ریاستی حکومت ریاست کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین مقام کے طور پر ترقی دینے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ریاست نہ صرف سرمایہ کاروں کے لیے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر ابھری ہے بلکہ ریاست کاروبار آسان بنانے کی طرف بھی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے تارکین وطن کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو بہترین ممکنہ سہولتیں اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.