ETV Bharat / state

Uttarakhand Assembly Election: اتراکھنڈ میں ستّر اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کل، چھ سو سے زائد امیدوار میدان میں

author img

By

Published : Feb 13, 2022, 7:28 PM IST

Updated : Feb 14, 2022, 9:09 AM IST

اترا کھنڈ میں کل 14 فروری کو 81 لاکھ سے زائد ووٹرز 632 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ Uttarakhand Assembly Election ریاست میں کُل 11 ہزار 697 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جس کی سکیورٹی کے انتظامات 50 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کے سُپرد ہے۔ اس کے علاوہ حساس مراکز کے لیے ریزرو فورس بھی رکھی گئی ہے۔

اتراکھنڈ اسمبلی الیکشن
اتراکھنڈ اسمبلی الیکشن

اتراکھنڈ کی تمام 70 اسمبلی نشستوں کے لیے کل 14 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس بار کل 629 امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ 82 لاکھ 66 ہزار 644 ووٹرز کریں گے۔ اس میں 42 لاکھ 38 ہزار 890 مَرد اور 39 لاکھ 32 ہزار 995 خواتین ووٹرز ہیں۔ Uttarakhand Assembly Election Polling اس کے علاوہ ریاست میں کُل 11 ہزار 697 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

اتراکھنڈ اسمبلی الیکشن Uttarakhand Assembly Election کی بات ہمیشہ مضحکہ خیز لہجے میں شروع ہوتی ہے اور پھر معاملہ کوئز شو میں بدل جاتا ہے کیونکہ جب تک لوگ یاد رکھیں گے کہ اتراکھنڈ کا وزیر اعلیٰ کون ہے تب تک وزیر اعلیٰ تبدیل ہوجائے گا۔

مارچ 2021 سے اتراکھنڈ میں تین وزرائے اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ 10 مارچ 2021 کو بی جے پی نے تریوندر سنگھ راوت کی جگہ تیرتھ سنگھ راوت کو وزیر اعلیٰ بنایا۔ تین ماہ بعد راوت کی جگہ پُشکر سنگھ دھامی نے لے لی۔ Uttarakhand Chief Minister Pushkar Singh Dhami اب لوگ طنزیہ انداز میں کہتے ہیں کہ 2022 کے انتخابات کے فوراً بعد وزیراعلیٰ بدل دیا جائے گا۔

دراصل اتراکھنڈ میں پانچویں حکومت کی تشکیل کے لیے ہونے والے انتخابات ایک طرح سے بے مسئلہ ہیں۔ کانگریس پارٹی ہریش راوت کی قیادت اور چہرے کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے میدان میں ہے جبکہ بی جے پی مودی کی چمک دمک کی مدد سے اقتدار میں رہنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی طرح عام آدمی پارٹی ریاست میں اپنی جگہ کے لیے بنیادی طور پر کیجریوال کے نام اور کام کی بنیاد پر لڑ رہی ہے۔

Last Updated : Feb 14, 2022, 9:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.