انہوں نے بتا کہ اگر حکومت فلم پرڈیوسرز کو سہولیات مہیا کرائے گی تو اس پہاڑی خطے سے فلمی دنیا سے وابستہ لوگوں کو آسانیاں فراہم ہوں گی۔
فلموں کو فروع دینے کے لیے حکومت کو یہاں چھوٹے چھوٹے سنیما گھر کھولنے ہوں گے تاکہ عوام کم پیسوں میں فلمیں دیکھ سکیں۔
سنجے مشرا نے کہا کہ اترا کھنڈ میں سنیما کا ماحول کیسے بنایا جائے اس پر حکومت کو سوچنا ہوگا اور پہاڑی علاقوں میں لوگوں تک سنیما کیسے پہنچایا جائے اس پر غور کرنا ہوگا۔
انہوں نے ساتھ ہی بتایا کہ 'کوئی بھی حکومت ہو، سنیما کی طرف کم توجہ دیتی ہے کونکہ سنیما سے ووٹ نہیں ملتا'۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی کئی فلمی آنے والی ہیں۔