ETV Bharat / state

مسوری کے ہوٹل میں11 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی دعوت - ہمالیہ کنکلیو میٹنگ

ریاست اتراکھنڈ کے شہر مسوری کے ساوائے ہوٹل میں ہونے والی ہمالیہ کنکلیو میٹنگ کے لیے خاص تیاریاں کی گئی ہیں۔

مسوری کے ہوٹل میں11 ریاستوں کے وزیراعلی کی دعوت
author img

By

Published : Jul 28, 2019, 12:55 PM IST

ہوٹل انتظامیہ نے مختلف ریاستوں سے آنے وزیراعلی، مرکزی وزراء اور اعلی افسروں کے لیے خاص انتظام کیا ہے۔
اتراکھنڈ کے پہاڑی کھانوں سے لے کر ہوٹل کو سجا کر دلکش بنایا گیا ہے۔
پولیس کے اعلی افسروں نے بتایا ہے کہ تریپورہ، میزورم، میگھالیہ اور ہماچل کے وزرائےاعلی اس سمٹ میں شرکت کریں گے۔
اروناچل کے نائب وزیراعلی، پی ایم او کے کابینی سکریٹری پی کے مشرا بھی اس پروگرام میں پہنچیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اتراکھنڈ کے وزیراعلی ترویندر سنگھ راوت بھی شرکت کریں گے۔ اس لیے سکیورٹی سے متعلق سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ہوٹل کے چیئرمین کشور کمار اور سی او وینیت اگروال نے بتایا کہ ساوائے ہوٹل اپنے آپ میں تاریخی ہوٹل ہے۔ یہ ہوٹل ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو اور سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا سب سے پسندیدہ ہوٹل تھا۔
کشور کمار نے بتایا کہ اس ہوٹل میں بالی وڈ فلموں کے ساتھ سیریئل کی بھی شوٹنگ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی بالی وڈ فلم کبیر سنگھ کے کچھ منظر بھی اس ہوٹل میں فلمائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امیتابھ بچن، دلیپ کمار جیسی شخصیتوں نے اس ہوٹل میں شوٹنگ کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.