ETV Bharat / state

اتراکھنڈ کا قدرتی اثاثہ 'بامسرو تال ٹریک'

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 6:20 PM IST

بامسرو تال ٹریک پر الپائن نباتات بڑی تعداد میں ہیں۔ یہاں آپ مختلف اقسام کے جانوروں کو بھی دیکھ پائیں گے۔ یہاں بُرانس، سلور برچ، دیودار اور اوکس کے گھنے جنگلات ہیں۔

Bamsaru Tal Track
بامسرو تال ٹریک

ریاست اتراکھنڈ کافی چیزوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں کے پہاڑوں پر قدرت کا قیمتی اثاثہ اور مختلف رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں جو لوگوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔

بامسرو تال ٹریک

ایسا ہی ایک قدرتی اثاثہ ہے اترکاشی ضلع میں تقریباً 14 ہزار 200 فٹ کی بلندی پر واقع بامسرو تال ٹریک۔

ایک جانب جہاں مانسون سیزن میں بھی پہاڑوں پر شدید گرمی دیکھنے کو مل رہی ہے تو وہیں بامسرو تال ابھی بھی 80 فیصد برف سے ڈھکا ہوا ہے۔

اترکاشی ضلع میں بامسرو تال عالمی شہرت یافتہ ڈوڈیتال سے تقریباً 40 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ یہاں تک پہنچنے کا واحد راستہ ٹریکنگ ہے۔ یہاں ہنومان چَٹی سے ٹریکنگ کے ذریعے پہنچا جاسکتا ہے۔ تاہم ابھی تک سیاحت اور ٹریکنگ کو نقشہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

دروا ٹاپ کے بعد بیاں بُگیال میں برہمکال کے ساتھ ہی کئی خوبصورت پھولوں کی وادیاں ہیں۔ اس کے بعد بامسرو تال آتا ہے۔ جو کہ چاروں جانب برفیلی پہاڑیوں سے گھرا ہے۔ تقریباً 500 میٹر کے احاطے میں پھیلا یہ تال ابھی بھی 80 فیصد برف سے ڈھکا ہے۔ یہاں سے برف سے ڈھکی بندرپونچھ پہاڑ کی مشرقی اور مغربی چوٹی کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ بندر پونچھ سے یمنا کی معاون ندی ہنومان گنگا نکلتی ہے۔

بامسرو تال ٹریک پر الپائن ونسپتیاں بڑی تعداد میں ہیں۔ یہاں آپ مختلف جانوروں کو بھی دیکھ پائیں گے۔ یہاں بُرانس، سلور برچ، دیودار اور اوکس کے گھنے جنگلات ہیں۔ برف سے ڈھکی اونچی ہمالیہ کی چوٹیوں کے درمیان خوبصورت نظاروں کے بیچ بامسرو سے دیارا بُگیال اور ہنومان گنگا وادی کا مشاہدہ کرنا انتہائی حیرت انگیز تجربہ ہے۔

بامسرو تال اور اس کے ٹریک کا موازنہ روپ کُنڈ ٹریک سے کیا جاتا ہے۔ اسے بھیم تال بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں سے کچھ فاصلے پر بھیم گُفا واقع ہے۔ یہ جگہ قدرتی خوبصورتی سے بھری ہوئی ہے۔ یہاں ایک جانب جہاں پہاڑوں کے درمیان بہتی ندیاں دکھتی ہیں تو دوسری جانب پہاڑوں پر گھنے جنگل دکھائی دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.