ETV Bharat / state

اتراکھنڈ : نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے پر زور - اتراکھنڈ ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اترا کھنڈ کے عہدیدار منشیات کے خلاف سرگرم ہیں ۔اور لوگوں کو منشیات سے بچانے کےلئے متعدد اقادمات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔

نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے پر زور
نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے پر زور
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 10:08 AM IST

اس سلسلے میں اتراکھنڈ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل نے ادھم سنگھ نگر کاشی پور میں جن سمواد پروگرام میں عوام سے خطاب کے دوران ریاست میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لت کے بارے میں سخت موقف اختیار کیا ۔ انھوں نے منشیات کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کے ملوث ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی انتظامیہ اور عوام کو اس پر قابو پانا ہوگا ۔ورنہ ریاست کی صورتحال منشیات کو لے کر خراب ہوسکتی ہے ۔

نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے پر زور

ڈی جی پی اشوک کمار نے لوگوں سے سائبر کرائم سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مواصلات کا ایک ایسا مرحلہ ہے جس میں سائبر کرائم بھی تیزی سے ابھر رہا ہے ، لہذا عوام کو اس سلسلے میں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ کہ اتراکھنڈ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار جن سمواد پروگرام میں شرکت کے لئے ادھم سنگھ نگر کے کاشی پور پہنچے ، جہاں جن سمواد پروگرام کے دوران موجود لوگوں نے پولیس سے متعلق تمام پریشانیوں سے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو آگاہ کیا،

اس دوران انہوں نے سی پی یو اور ٹریفک پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صرف چالان کاٹنے تک ہی محدود نہ رہیں بلکہ ریاست میں لوگوں کو ٹریفک کی سہولیا ت مہیا کرنا ان کا کام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.