ETV Bharat / state

امریکی نژاد فریدہ ملک الموڑہ جیل سے رہا

غیر قانونی طریقے سے نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہونے کے جرم میں سزا کاٹ رہی پاکستان سے تعلق رکھنے والی امریکی نژاد فریدہ ملک کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

امریکی نثاد فریدہ ملک الموڑہ جیل سے رہا
امریکی نثاد فریدہ ملک الموڑہ جیل سے رہا
author img

By

Published : May 29, 2021, 2:28 PM IST

غیر قانونی طریقے سے نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہونے کے جرم میں سزا کاٹ رہی پاک سے تعلق رکھنے والی امریکی نژاد فریدہ ملک کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ وہ الموڑہ جیل میں سزا کاٹ رہی تھی۔

وہ الموڑہ جیل میں سزا کاٹ رہی تھی۔ اس کو لینے کے لئے ضلع چمپاوت کی پولیس الموڑہ جیل پہنچی۔ جہاں سے وہ اسے اپنے ساتھ لے گئی۔ آج اسے طبی معائنے کے بعد دہلی روانہ کیا جائے گا۔ دہلی سے ضروری رسمی انجام دینے کے بعد انہیں امریکہ روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی امریکی نژاد فریدہ ملک 12 جولائی 2019 کو نیپال سے بھارت میں غیر قانونی داخلے کے دوران ضلع چمپاوت کے بنبسا امیگریشن چیک پوسٹ پر پکڑی گئی تھیں۔

وہ نیپال کے کاٹھمنڈو سے بس میں سوار ہو کر بنبسا کے راستے دہلی جانے کی کوشش کر رہی تھی۔ بنبسا امیگریشن چیک پوسٹ پر پتہ چلا کہ اس کے نام پر پاسپورٹ تو بنا تھا، لیکن پاسپورٹ پر بھارت کا ویزا نہیں تھا۔ اس کے بعد امیگریشن چیک پوسٹ کے عہدیداروں نے اسے بغیر ویزا کے بھارت میں داخل ہونے پر چمپاوت پولیس کے حوالے کیا تھا۔

فریدہ کے خلاف چمپاوت پولیس نے 3/14 پاسپورٹ اینڈ فارینرس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا تھا، کچھ عرصے کے بعد انہیں اس شرط پر ہائی کورٹ نینی تال سے ضمانت ملی تھی کہ مقدمہ جب تک ختم نہیں ہو جاتا تب تک فریدہ ملک سے باہر نہیں جا سکتی۔ لیکن کورٹ کی تاریخوں پر پیش نہ ہونے کی وجہ سے کورٹ نے ان کا وارنٹ نکالا تھا۔ بعد میں اسے گرفتار کر کے واپس جیل بھیج دیا گیا۔ اب فریدہ ملک کی سزا پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

اس ضمن میں بنبسا کے شاردہ بیراج چوکی انچارج گووند بشٹ نے بتایا کہ فریدہ ملک کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، طبی معائنے کے بعد انہیں دہلی لے جایا جائے گا۔ کاغذی کارروائی کے بعد انہیں دہلی سے امریکہ روانہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.